مری(نمائندہ خصوصی)مری وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی مقام ہے،یہاں کے مسائل اورتعمیروتر قی کیلئے مثبت کرداراداکرونگا، مختصر عرصہ میں محسوس کیاہے کہ مری کامیڈیا انتہائی ذمہ دار ہے اورعوام اورعلاقہ کے مسائل کوبھرپورطریقے سے اجاگر کررہا ہے،مری کے عوام کوانتہائی مخلص اور احترام ومحبت کرنے والاپایا ہے،مری میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے ہم ترجیح بنیادوں پر تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمدنے مری پریس کے دورہ کے موقع پر مری پریس کلب کے عہدیداروں اوراراکین سے تعارفی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،میڈیارہنماں نے نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر مری کو پریس کلب آمدپران کاپرتپاک استقبال کیا، خوش آمدیدکہا اورپھولوں کاگلدستہ پیش کیا،عوامی مسائل کی نشاندہی اورانکو حل کرنے میں بھرپورتعاون کایقین بھی دلایا۔