دس سالہ بچے سے زیادتی  کرنے والے ملزم کو  عمر قید کی سزا 

Nov 02, 2024

فتح جنگ(نامہ نگار)دس سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی زیادتی کا مقدمہ فتح جنگ سرکل کے تھانہ باہتر میں درج ہو ا تھا تفصیلات کے مطابق باہتر کے رہائشی ملزم حسن علی ولد محمد شبیر کے خلاف دس سالہ بچے سے زبردستی زیادتی کرنے کا مقدمہ درج تھا ایڈیشنل سیشن جج عمر رشید کی عدالت نے مدعی کے وکیل سردار امان اللہ خان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مزیدخبریں