کلرسیداں، ڈینگی کے81 کنفرم کیسز 

کلرسیداں (نامہ نگار) کلرسیداں تحصیل میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں تعینات اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل نے بتایا کہ کلرسیداں میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے اور تمام مریض راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ یاد رہے کہ کلرسیداں میں ڈینگی وائرس سے مبتلا ہو کر بچی سمیت تین خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں  جس کی وجہ سے تحصیل بھر میں خوف و ہراس کی فضا ء پائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن