گوجرخان نیشنل بینک میں 31 سال خدمات دینے کے بعد دولت علی راجہ ریٹائرڈ  

Nov 02, 2024

 گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان نیشنل بینک آف پاکستان میں 31 سال خدمات پیش کرنے کے بعد دولت علی راجہ ریٹائرڈ ہو گئے اس سلسلہ میں پوٹھوہار قلعہ مارکی میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علمی ادبی شخصیت معروف بینکر راجہ عبدالجبار بھٹی نے سرانجام دیے تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت مختلف شہروں سے نیشنل بینک آف پاکستان سے وابستہ اہم عہدیداران نے شرکت کی الوداعی تقریب سے نیشنل بینک آف پاکستان ریجنل ہیڈ راولپنڈی ماجد چوہدری، ریجنل ہیڈ جہلم عامر محمود، شمیم راٹھور،عامر سہیل،منیر خان،ضیا احمد نواز،محمد طفیل، پروفیسر فاروق منہاس، منیر قریشی،امجد کلیم نیازی نے خطاب کرتے ہوئے دولت علی راجہ کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیادولت علی راجہ نے خطاب کرتے ہوئے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں عادل ٹریڈرز اف جبر کے اونر حاجی اورنگزیب۔ ملک پرویز اف کنگر۔ چوہدری اورنگز یب اف ڈڈیال۔ ماہر تعلیم ادبی شخصیت جہانگیر بھٹی۔علی رضا کیانی۔پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک جاوید اقبال۔ سینئر صحافی سید منتظر امام رضوی۔ حبیب شاہ کاظمی۔ ریاض حسن۔خالد زمان۔ چوہد ری ریاض۔ محمد ثاقب زر۔مراد سعید۔خواجہ محبوب ناصر جنجوعہ۔ ڈاکٹر ابرار۔ راجہ خالد اف صندل۔ محمود اکبر کیانی۔جلیل کیانی۔منور شاہ۔ ملک عالم جاوید نے خصوصی شرکت کی اختتام پر دولت علی راجہ کو گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے۔راجہ عبدالجبار بھٹی نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر ایک پروقار الوداعی تقریب سجائی اور دوست دولت علی راجہ سے اپنی دلی محبت کا اظہار کیا۔تقریب میں مرحوم راجہ جاوید کیانی آف نیو بہگام کی وفات  پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزیدخبریں