کلر سیداں ،چار بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج  

 کلر سیداں (نامہ نگار)تھانہ کلر سیداں پولیس نے سب ڈویژنل آفسران آئیسکو سب ڈویژنل ساگری اور چوآ خالصہ کی درخواستوں پر چار بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔صارفین واپڈا کی مین پی وی سی سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ جن ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے ہیں ان میں عبدالشکور ،وسیم بلال،ساجد محمودچوآ خالصہ  ڈویژن میں صارف جاوید اقبال شامل ہیں۔دریں اثنا پولیس نے ناکہ بندی پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ٹیوٹا ہائی ایس کو روک کر چیک کیا تو ادریس نامی ڈرائیور کسی قسم کا ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکا،گاڑی کی مزید جانچ پڑتال کرنے پر گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے ایل پی جی گیس سلنڈر نصب پایا گیا جس کے متعلق ڈرائیور اوگرا یا کسی مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز کی تنصیب ممنوع ہے۔

ای پیپر دی نیشن