مری(بیورو رپورٹ)ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے چیئرمین،تاجرنمائندوں،ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ افراداورتمام کاروباری حلقوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سوشل سیکورٹی صرف ملازمین کا اندراج کرنے تک محدودنہ رکھاجائے، انہوں نے کہا کہ سیریس بیماری کا علاج نہ ایمبولینس کی سہولت،صرف 4 گولیاں دیکر ہر مریض کو ٹالنا معمول ہے،رہنماں نے کاروباری حلقوں سے سوشل سیکورٹی فنڈز نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے،مری کے کاروباری طبقہ کا کہنا ہے کہ سوشل سیکورٹی کے نام پرملازمین کو صرف پریشان ہی کیا جا رہا ہے،مشکل میں آج تک انکی طرف سے اندراج شدہ افراد کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔