مری (نامہ نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی مبینہ اعلیٰ کارگردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مری میں ایک سالہ’’ بہترین‘‘ کارگردگی پر آغا ظہیر عباس شیرازی کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے’’ نوازا‘‘ گیا ۔ اس طرح بطور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس نے وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت مری شہر اور مضافات میں ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی اور تزین و آرائش کیلئے مبینہ طور پر غیر قانونی لا تعداد عمارتوں کو گرا کر اور مال روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا ۔