راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) سماجی شخصیت صا حبزادہ طاہر مجید قادر ی کے والدممتاز نعت گو الحاج لالہ چوہدری عبد المجید گزشتہ روز ا انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ عا لمی مبلغ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف صاحبز ادہ ڈا کٹر پیر ساجد الرحمن نے پڑھائی۔ جنازے میں سماجی، سیاسی ،عوامی، دینی طبقوں کی شخصیات سمیت ہزاروں محبان کی موجودگی میں الہ آباد کے مقامی قبرستان میںسپرد خاک کر دیا گیا۔ اکیڈمی فروغ نعت کے وفد نے حاجی خالد محمود الہ بادی کی قیادت میں نماز جنازہ میں شرکت کی جن میںحافظ برادران ،گل تعارف احمد نقشنبدی ،اور سردار عثمان گل تعارف شامل تھے۔ دریں اثناء صدراکیڈمی فروغ نعت پاکستان سید الطاف حسین کاظمی نے برطا نیہ سے اظہار تعزیت کی ،انکا کہنا تھا کہلالہ چوہدری عبد المجیدکی رحلت جڑواں شہروں کی ادبی ، ثقافتی اور دینی حلقوں کیلئے ناقابل تلا فی نقصان ہے ،انکی کی یادوں کے چراغ ہمیشہ روشن ر ہیں گے ۔ وہ اکیڈمی فروغ نعت پاکستان کے بانی ارکا ن میں سے تھے جنہوں نے ساری زندگی نعت کے فرو غ کیلئے وقف کردی تھی۔راولپنڈی اسلام آباد میں محا فل نعت کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔