کھنڈہ (ابرارحسین صابر )چیئر مین ہیلتھ کمیٹی و سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد مٹھو خان نے کہا ہے کہ قائدین قومی مفادات کی حفاظت کے لیے کوشاں،26 ویں آئینی ترمیم کو ریاست اور قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں لایاگیا اپوزیشن جماعتیں الزام تراشی کو سیاست کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیں تمام تر سازشوں کے باوجود حکومت ملکی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرے گی ن لیگ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے وہ گزشتہ روز یہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سابق ناظم سردار مختیار احمد خان,عدیل خان صدکال و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت اپنے خلاف جاری الزام تراشی و کردارکشی کی مہم اور اپوزیشن کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لے جانے میں کوشاں ہے ملکی معاشی بہتری پر حکومتی کاوشوں کی بین الاقوامی اداروں نے بھی تعریف کی ہیاپوزیشن جماعتیں تنقید برائے تنقید اور الزام تراشی کی سیاست کرنے کی بجائے مجموعی قومی مفادات کی تکمیل کوترجیح دیں پی ٹی آئی نے اپنا روایتی طرز عمل تبدیل نہ کیا تو رہی سہی عوامی ساکھ بھی کھوبیٹھے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کا جاری سلسلہ دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ ہے ہمارے قائدین میاں نوازشریف, وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نوازشریف مادر وطن کے قومی مفادات کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے اکثریتی سیاسی جماعتوں کا متحد ہوکرکردار ادا کرنا خوش آئند ہے یہ وقت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے کردار اداکرنے کا ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے اور مشترکہ کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ اب انشااللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب وطن عزیز ترقی کی منزلیں عبور کرکے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نظر آئے گا۔