فتح جنگ(نامہ نگار) ماہر قانون سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن فتح جنگ ملک نثار احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ تعیناتی کے دوران لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل ستائش ہیں انھوں نے کہا کہ تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے تحصیل دفاتر میں سفارشی کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو یقینی بنایا ہے تحصیل کمپلیکس کی صفائی اور نظم و ضبط کو قابل رشک بنایا ہے انھوں نے کہا کہ سٹاف کی اوقات کار کے دوران دفاتر میں حاضری اور اپنی سیٹوں پر موجودگی سے سائلین کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی ہے اور ان اقدامات سے سائلین کو درپیش مشکلات اور مسائل بہتر انداز میں حل ہو رہے ہیں عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے سفارش ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں رہی وہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں عدالتی معاملات میں بہتری آئی ہے گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کاروائی سے مصنوعی گرانی کا خاتمہ ہوا ہے اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے سے عوام سطح پر انتطامیہ کی ساکھ بہتر ہوئی ہے ۔