سکندر حیات کی وفات پیدا ہونیوالا خلاصدیوں پر نہیں ہوگا : سردار شریب ممتاز

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق صوبائی وزیر سردارسکندرحیات کی وفات سے جوخلاپیداہو ا ہے ،وہ مدتوںتک پورانہیںہوسکے گا،سکندرحیات مرحوم اوریجنل سٹوڈنٹس لیڈرکی حیثیت سے میدان میںآ ئے اورایوبی دورحکومت کی فسطائیت کے خلاف بھرپورعوامی تحریک کے سرخیل بن گئے،اگرچہ سکندرحیات کوزمانہ طالب علمی میںجمہوری حقوق کی بحالی کی خاطرریاستی اداروںکی ظالمانہ مارکھاناپڑی ،متعددبارقیدوبندکی صعوبتوںسے نبردآزماء ر ہے، تا ہم سکندرحیات خان مرحوم نے اپنے خاندان کی اصو لی غیرت اوراعلی دیانتدارانہ اصولوںپرقائم رہتے ہوئے ریاستی اداروںکاسخت ترین تشددبرداشت کرلیا،ایوبی دورحکومت میںاپناسرنہیںجھکایا ،پیپلز پارٹی کے ساتھ روزاول سے منسلک ہوئے،توپھر تادم مرگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہی وابستہ رہے،ا یسے مستقل مزاج لوگ سیاست کے میدان میں صدیوںبعدپیداہوتے ہیں،ان خیالات کاا ظہار پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سردار شعیب ممتازنے سا بق صوبائی وزیرسکندر حیا ت مرحوم کی وفات پرا ظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ واہ گا وں کاکھٹڑخاندان ملکی سیاسی تاریخ کاایک روشن باب ہے،سردارشوکت حیات نے قائداعظم کاساتھ نبھا تے ہوئے اپنی زندگی میںاپنی شرافت اوردیانت کواس طرح قائم رکھا،کہ عوامی سماجی سیاسی حلقوں میںسردارشوکت حیات خان کو’’شوکت پنجا ب‘‘ کے نام سے مخاطب کیاجانے لگا،واہ کا کھٹڑ خاندان اپنی دیانتداری اوراصول پرستی کی بنیاد پرآرمی کے ساتھ ساتھ دیگرسرکاری اداروں میںاعلی عہدوں پرفائزرہنے کااعزازحاصل کرتے رہے ،سردار شو کت حیات خان کے فرزندسکندرحیات خا ن نے اپنی خاندانی روایات کوقائم رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ والہانہ وابستگی رکھی،اوردومرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرتحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے منتخب ہوکر صاف شفاف خدمات انجام دینے کااعزاز حا صل کیا،سکندرحیات خان مرحوم نہ صرف اپنے خاند ان کی پہچان تھے،بلکہ وہ تمام مکاتب فکرمیںاپنی سچائی اورحق گوئی کی بناپرقابل قدرشخصیت کے طورپرتسلیم کیئے جاتے تھے،خداتعالیٰ کی ذات سکندرحیات مرحوم کی بہترین عوامی خدمات کی بدو لت ان کی آخرت کی منزلوںکوآسان بنائے۔

ای پیپر دی نیشن