یونیورسٹی آف واہ میں 9ویں ملٹی ڈسپلنری اسٹوڈنٹ ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس

اسلام آباد (خبر نگار )یونیورسٹی آف واہ نے 9ویں ملٹی ڈسپلنری اسٹوڈنٹ ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس (MDSRIC-2024)کا انعقاد کیاگیا ، جس میں مختلف ممالک کے 150 سے زیادہ محققین اور ماہرین شامل ہوئے۔ ملٹی ڈسپلنری اسٹوڈنٹ ریسرچ انٹرنیشنل  کانفرنس تکنیکی، سائنسی ، سماجی اور معاشی چیلنجز  اور ان کے حل کے حوالے سے اہم پلیٹ فارم ہے۔ ترکی اور پاکستان کے نامور اسپیکرز نے مختلف موضوعات جیسے ڈیٹا سائنس، مٹیریلز سائنس، الیکٹرانکس، بایوٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، ماحولیاتی سائنسز، مصنوعی ذہانت ، اور سافٹ ویئر انجینئرنگ  سے متعلق معلومات سے بھرپور تقاریر کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سائنسی، اقتصادی، اور ثقافتی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی امن کو فروغ دیا جا سکے۔پروفیسر ڈاکٹر انورالحق گیلانی، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز ، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز سے منسلک ممتاز پروفیسرکانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے طلباء￿  اور دانشوروں کے درمیان تبادلہ علم و خیالات کے لئے اس کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے پائیدار ترقیخاص طور پر فوڈ سکیورٹی اور صحت کے مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔ 

ای پیپر دی نیشن