اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) صنعتکاروں نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کو بلاک کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ ملک کے معاشی انضمام کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔ سربراہی اجلاس سے نہ صرف سفارتی محاذ پر ملک کی تنہائی کا تصور ختم ہوا بلکہ دیگر رکن ممالک کے ساتھ گہرے روابط کے ذریعے اقتصادی میدان میں ملک کے لیے مواقع بھی سامنے آئے۔نوری آباد انڈسٹریل ایریا میں انڈسٹری لیڈر لطیف سومرو نے کہاکہ یہ کانفرنس نہ صرف سفارتی محاذ پر بہت اہمیت رکھتی ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ملکی معیشت کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے لیے بھی تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، روس، قازقستان، بھارت، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان کے اہم نمائندوں سمیت 10 سے زائد بین الاقوامی وفود کی شرکت نے عالمی سطح پر پاکستان کو عزت بخشی۔ چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی موجودگی نے کانفرنس پر بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی۔
صنعتکاروں نے ایس سی او کو علاقائی اقتصادی انضمام کیلئے امید کی کرن قراردیدیا
Nov 02, 2024