اسلام آباد (خبر نگار ) چیئرمین انٹرنیشنل غوثیہ فورم مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ہے کہ غازی اسلام جانثار پاکستان ملک عبدالرسول قادری کی زندگی جہد مسلسل کا استعارہ تھی وہ اسلام اور پاکستان کے ساتھ محبت کرنے والے عظیم مجاہد تھے انہوں نے اخلاص اور للہیت کے ساتھ ملت کی خدمت کی اور اپنے قول و فعل کے ذریعہ مثبت قدروں کا تحفظ کیا بلاشبہ وہ معاشرے اور سماج کا بہترین اثاثہ تھے 27ویں عرس کے موقع پر اجتماع کا پیغام یہ ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ ملک محبوب الرسول قادری نے کہا کہ ھمیں انفرادی اور اجتماعی زندگی میں قرآن کی فکر کو رائج اور نافذ کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیں اس موقع پر درود و سلام ، استغفار ، اسمائے حسنی کے ورد اور قصیدہ بردہ شریف پڑھا گیا اور ملک و ملت کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اجتماع میں مولانا قاری محمد ابوبکر سیالوی ، مولانا حافظ نور محمد نواب ، قاری پیر حافظ عمر دراز انور ، ڈاکٹر عبدالحمید سیالوی ، پیر محمد انور قادری ، مفتی اصف محمود قادری اور صاحبزادہ نصیر الدین نصیر قادری سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی ۔ جامع حمیدیہ قمر الاسلام جوہرآباد اور جامعہ غوثیہ بلاک نمبر 14 جوہرآباد کے طلباء کی کثیر تعداد میں شریل محفل رہی۔ عرس مبارک کی آخری نشست آج نماز فجر کے اً بعد درود شریف کے ورد سے شروع ہوگی اور قرآن خوانی ساڑھے دس بجے تک جاری رہے گی