قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزائے موت پانے والے دو ملزمان بری

Nov 02, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس صداقت علی خان اورجناب جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ صدر بیرونی کے قتل کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزائے موت پانے والے دو ملزمان کو بری کر دیا چھ سال قبل خرم شہزاد نامی شہری کے قتل کا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس کے الزام میں ملزمان محسن عرف مٹھو اورقمر کو گرفتار کیا گیا جبکہ سیشن عدالت نے دونوں ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا یا تھا ملزمان کی طرف سے چوہدری نعمان اظہر ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس کی سماعت کے دوران دوطرفہ دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے ملزمان کو بری کر دیا۔

مزیدخبریں