راولپنڈی((سٹاف رپورٹر) شہری ارشد محمود نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کی قانونی راہنمائی میں YJفیوچر کمپنی اور سپر آٹوز کو لیگل نوٹس جاری کیا تھا۔ صارف کا مئوقف تھا۔ اس نے مبلغ ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں بائیک خریدی جو مکمل چارجنگ کے بعد صرف چار سے پانچ کلومیٹر سفر طے کرتی ہے جو صارفین کے ساتھ زیادتی پر مبنی ہے ۔ جس پر کمپنی نے صارف سے بائیک واپس لے کر اس کی رقم واپس لٹادی۔ اس موقع پر شہری ارشد محمود نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ لیگل نوٹس جاری ہونے سے پہلے کئی مرتبہ کمپنی اور دکان کے چکر لگائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی تھے جیسے ہیں کمپنی کو لیگل نوٹس جاری ہواتو کمپنی نے فوری طور پر صارف کی رقم واپس ادا کردی۔