راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلعی عدالتوں نے خاتون منشیات فروش سمیت 3مختلف مقدمات میں مجرموں کومجموعی طور پر 27 سال قید اور 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں،لیڈی منشیات فروش(س ب) کو 9 سال قید سخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ (س ب)سے تھانہ صدر واہ پولیس نے 2 کلو 600 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا،مجرم ذیشان کو 9 سال قیدسخت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم ذیشان سے01 کلو 600 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر واہ پولیس نے رواں سال مقدمہ درج کیا تھا، مجرم حامذ آزاد کو 9 سال قیدسخت اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم حامذ آزاد سے1 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ کلرسیداں پولیس نے سال 2023 مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے مجرموں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔