اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن میں جعلسازی سے انتہائی جدید گن اور رات کے وقت چمکنے والی جیکٹ جاری کرانے کے واقعہ کی رپٹ سے ہلچل مچ گئی پولیس کی تفتیشی ٹیمیں ملزم کی تلاش کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں جبکہ ناکہ بندیوں سے بھی چیکنگ کا سلسلہ تیز کردیا گیا کوت انچارج سیکیورٹی ڈویژن اے ایس آئی علی شیر نے رپٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 19 اکتوبر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے روٹ کیلئے حسب الحکم افسران بالا روٹ ڈیوٹی کیلئے ایس پی یو کی نفری لگائی گئی ملازمین کو روٹ ہیڈ کوارٹر کوت سے اسلحہ و ایمونیشن ایشو کیا گیا جس میں ایک باوردی کانسٹیبل اسلام آباد پولیس جس نے نیم پلیٹ پر دلاور لکھا ہوا تھا اور بیلٹ نمبر 283 اور موبائل فون نمبرنوٹ کروائے اور دستخط کرکے سب مشین گن نمبر 2183 ایک عدد چمکیلی جیکٹ ایشو کروائی اور اپنی تعیناتی ایس پی یو بتلائی تاحال ایس ایم جی گن اور چمکیلی جیکٹ واپس جمع نہیں کروائی نامعلوم شخص نے اپنا بیلٹ نمبر، نام اور موبائل فون نمبر غلط لکھوا کر دھوکہ دہی اور فراڈ سے سرکاری گن کسی غلط مقصد کیلئے ایشو کروائی ہے جس سے سرکاری رائفل برآمد کرائی جائے پولیس نے اس کے موبائل فون نمبر کی سی ڈی آر بھی چیک کرائی جبکہ سیکیورٹی ڈویژن کے علاقے میں سی سی فوٹیج سے بھی سرکاری گن اور جیکٹ لینے والے کی شناخت میں مدد لی جا رہی ہے تاہم پولیس یونیفارم میں حساس اسلحہ لے کر جانے والے کا فوری سراغ لگانے کی کوشش اور تفتیش کی جارہی ہے۔