قتل کے 2 مقدمات میں مجرموں کوسزائے موت اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکمچ

Nov 02, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ی عدالت نے قتل کے 2 مقدمات میں مجرموں کوسزائے موت اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، مجرم امداد اللہ کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی،مجرم امداد اللہ نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2018 تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا، قتل کے ایک اور مقدمہ میں مجرم شاہد کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،مجرم شاہد نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے سالے مجاہد خان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔

مزیدخبریں