اسلام آباد(پنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے سیکٹر جی نائن فور میں بینک کے سامنے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کو تنویر حسین نے بتایا کہ میں خیبر شنواری ہوٹل میں تکے بنانے کا کام کرتا ہوں 29 اکتوبر کو میں معہ کزن میر حیدر اور دیگر کارکن باہر موجود تھے کہ نیشنل بینک کے سامنے کیش وین رکی جس سے گارڈ کیش کا تھیلا اٹھائے بینک کی طرف جارہا تھا ایک ڈاکو کلاشنکوف اٹھائے آیا اور گارڈ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آنے سے میرا کزن میر حیدر و دیگر زخمی ہوگئے ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا میرا کزن میر حیدر جاں بحق ہوگیا۔
ڈاکوئوں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج
Nov 02, 2024