کھیلتا پنجاب 2024 ، شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن  مقابلے

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)کھیلتا پنجاب 2024 کے سلسلے میں ضلع راولپنڈی میں کھیل کے مقابلوں کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جنرل حسان طارق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی موجود تھے۔کھیلتا پنجاب 2024 کے سلسلے میں شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔بیڈ منٹن کے علاوہ ڈسٹرکٹ لیول پر 6 مختلف گیمز کا انعقاد کیا جائے گا،جن میں کرکٹ اے بال، ہاکی، فٹ بال،بیڈمن بوائز اینڈ گرلز،اتھلیٹکس بوائز اینڈ گرلز اور کبڈی شامل ہے۔سپورٹس مقابلے یکم نومبر سے 14 نومبر تک جاری رہینگے۔ بیڈ منٹن، کرکٹ اے بال، ہاکی اور فٹ بال کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی میں کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں 50، 50 ہزار سے نوازا جائے گا  جبکہ اتھلیٹیکس اور کبڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 15 ہزار جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 10 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کھیلتا پنجاب کے مقابلوں کا آغاز کردیا گیااس سے نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں اپنا جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن