راولپنڈی(محبوب صا بر/جنرل رپورٹر)قومی پولیو مہم کے دوران اب تک 2 کروڑ، 18 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،راولپنڈی میں7لاکھ91ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے،داخلی راستوں اور گزرگاہوں پر ٹیموں کوچوکس رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،لاہور میں 16 لاکھ، 81 ہزار سے زائد،ملتان میں 9 لاکھ، 81 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور کا کہنا تھا کہ اضلاع میں صرف ویکسین سے محروم بچوں کا فالو اپ کیا جائے گاپولیو ٹیمیں کوریج پر بھرپور توجہ دیں،ویکسین سے محروم بچے پولیو وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں،ویکسین سے محروم بچے وائرس کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں،عدیل تصور کا کہنا تھا کہلاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں کیچ اپ کا آغاز ہو گا،گزرگاہوں پر پولیو ٹیمیں چوکس رہیں،پنجاب میں بیرونی وائرس گردش کر رہا ہے،پولیو وائرس کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں،شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں، اگر پولیو ٹیم گھر نا آئے تو نزدیکی سنٹر سے قطرے پلوائیں،نئی نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کو 1033 یا 1166 پر رپورٹ کریں،مہاجر آبادیوں سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے,پولیو ورکروں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں,سیکریٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب پولیو مہم کی خود نگرانی کر رہی ہیں.۔
راولپنڈی میں7لاکھ91ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے
Nov 02, 2024