وفاقی وزیرداخلہ کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 2 میگا پراجیکٹس کا آغاز شروع 

Nov 02, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے +آئی این پی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 2 میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا جارہا ہے   جس سے  د ارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل  حل ہوں گے ۔اسلام آباد میں آنے والے دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی ۔تفصیل کے مطابق سرینہ چوک  انٹرچینج  اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا  سنگ بنیاد 5 نومبر کو رکھا جائے گا۔سرینہ چوک انںٹرچینج  10 ماہ کی بجائے صرف 3 ماہ میں بنے گا ۔سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت 2 انڈر پاسز تعمیر ہوں گے اور رابطہ سڑکیں بنیں گی۔ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 12 ماہ کی بجائے صرف 4 ماہ میں مکمل ہوگا۔ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت ایک فلائی اوور  ، ایک انڈر پاس بنے گا اور رابطہ سڑکیں تعمیر ہوںگی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹس کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے سی ڈی اے کو ٹاسک دے دیا۔سی ڈی اے نے سرینہ چوک انںٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کو 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کام  سے قبل متبادل ٹریفک  پلان کی منظوری دے دی و۔فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلا س میں سرینہ چوک اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینجز کے لے آٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔انٹرچینج کی سائٹ سے مختلف سروسز لائنز کی منتقلی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، محسن نقوی نے ہدایت جاری کی کہ  24/7 تعمیراتی کام کرکے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بہترین ٹریفک مینجمنٹ پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی    نے کہا کہ منصوبوں پر ڈیوٹی کیلئے خصوصی یونٹ تشکیلخصوصی یونٹ کے اہلکار منصوبوں کے گرد 24/7 ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے   تاکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جا سکے،  وزیر داخلہ محسن نقوی نے  فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے جامع پلاننگ کی ہدایت کی ۔وفاقی وزیر داخلہ  کو سرینہ چوک اور ایف ایٹ انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک  نے  بر   تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک پلان سے متعلق  بریفنگ دی ۔چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈی سی اسلام آباد ، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سمیت متعلقہ سنئیر افسران  نے  اجلاس میں شرکت کی ۔

مزیدخبریں