سمال میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی اولین ترجیح ہے، رانا تنویر حسین

Nov 02, 2024

اسلام آباد (نمائندہ  خصو صی )سمیڈا   کے  22واں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا  اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کی،بورڈ نے سمیڈا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی منظوری دے دی،  رانا تنویر حسین نے کہا کہ سمیڈا کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے،چھوٹے درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا پائیدار اور جامع ترقی کے لیے اہم ہے، ایس ایم ایز مارکیٹ میں جدت اور مسابقت کو فروغ دیتے ہیں، ایس ایم ایز روزگار کا ایک اہم ذریعہ فراہم کرتے ہیں، سمال میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے پالیسیوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

مزیدخبریں