چوہدری شجاعت کی قیادت میں پارٹی کو ملک گیر منظم اور متحرک کریں گے، محمد امجد

Nov 02, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف ارگنائزر محمد امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت  حسین کی قیادت میں پارٹی کو ملک گیر سطح پر بھرپور منظم اور متحرک کریں گے اور اسے متبادل سیاسی قوت بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی کے اعلی سطحی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان MNA, مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک ، صدر علمسء￿  مشائخ ونگ پیر سید چراغ الدین شاہ، سید آصف ہمدانی،جنرل سیکرٹری لیبر ونگ یونس اعوان، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق خان،جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، صوبائی راہنماء￿  عاطف مغل ،جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین فوزیہ ناز، صدر شمالی پنجاب انیلہ چوہدری،وکلاء￿  ونگ کے ڈاکٹڑ عبدالرحیم اعوان،کوآرڈنیٹر چوہدری سالک حسین چوہدری عظام الہی،سنئیر راہنماء￿  حماد طیفور عباسی، مسز مونا بخاری سمیت دیگر مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی، ڈاکٹر محمد امجد نے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں پارٹی کو ملک گیر سطح پر از سر منظم کریں گے، کام کرنے والوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیں گے، مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان نے کہا کہ مسلم لیگ کو منظم کرنا ہر مسلم لیگی کی ذمہ داری ہے ،مسلم لیگ پاکستان کا فعال اور متحرک ہونا ملکی استحکام کے لیے نیک شگون ہو گا، چوہدری شجاعت حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں پارٹی ایک بار پھر ملکی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، اس موقع پر پارٹی راہنماوں نے تنظیم سازی اور ممبر شپ کمپین کے حوالے تجاویز بھی پیش کیں اور امید ظاہر کی ڈاکٹر محمد امجد پارٹی کو بھرپور انداز میں فعال اور متحرک کرنے میں کامیاب ہوں گے

مزیدخبریں