اسلام آباد(خبرنگار)قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی انھوں نے دھماکے کے نتیجے متعدد قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لئے ، صبر جمیل کی دعابھی کی قائم مقام چیئرمین سینٹ سدال خان نے کہا کہ دہشت گرد صوبہ بلوچستان کی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے دہشت گردی کی کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف پاک فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب اس ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا مل جائے گا