جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جائے ،آئی جی اسلام آباد 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس ہوا اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی تمام سینئیر کمانڈ نے شرکت کی اجلاس میں شہر کی سکیورٹی اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دئے ڈولفن اور ابابیل سکواڈ کو شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ بڑھائی جائے ہر افسر اپنے اپنے علاقوں میں خود موجود رہے اور ڈیوٹی چیک کرے دوران چیکنگ مشکوک افراد، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چیک کریں کسی علاقے میں سنگین واردات ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن ہوگا تمام افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ملیں اور ان کے مسائل سنیں افسران و اہلکاروں کا مورال بلند ہوگا تو وہ دل لگی سے فرائض سرانجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن