لاہور سمیت پنجاب بھر ڈینگی کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 5897 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 118 جبکہ لاہور اور اٹک سے4،4ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، چکوال اور وہاڑی سے3،3جبکہ گوجرانوالہ سے2کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔