وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اورلبنان تنازع ختم کیاجائے:ٹرمپ

Nov 02, 2024 | 13:18

ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں عرب امریکن سے خطاب میں کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اورلبنان تنازع ختم کیاجائے،مشرق وسطیٰ اورامریکا میں ایسے لوگ ہیں جواپناکام نہیں کررہے۔    
امریکی انتخابات میں لاکھوں نئے ووٹرز کی آمد ہوئی ہے،نئے ووٹرز اگلے صدر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،صرف ریاست پنسلوانیا میں ایک لاکھ شہریوں نے رجسٹرین کرائی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ2020میں ٹرمپ پنسلوانیا میں جوبائیڈن سے 80 ہزار ووٹوں سے ہا ر ے تھے، پنسلوانیا میں رواں سال ری پبلکن اورڈیمو کریکٹ میں مقابلہ سخت ہوگا۔    دوسری جانب امریکا نےمشرق وسطیٰ میں مزید فوج تعینات کرنے کااعلان کردیا ہے، پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید فوج تعینات کررہے ہیں، اضافی بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز،بمبارطیارے شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں