جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب نامزد کیے گئے ہیں۔
سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کےلیے فاروق نائیک اور شبلی فراز نامزد، سپیکر قومی اسمبلی نے خاتون نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کردیا ۔
تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں،26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کیلئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اورن لیگ کے شیخ آفتاب نامزد
Nov 02, 2024 | 13:35