وفاقی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 51 فیصد سے زائد افراد اینٹی بائیوٹک ادویات از خود خرید کر استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی وزارتِ صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرایا گیا ہے کہ پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے چند بڑے ممالک میں شامل ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ، ایم ڈی آر ٹی بی اور دیگر بیماریاں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے سامنے آئی ہیں، اتائیوں کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال بھی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا بڑا سبب ہے۔