وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن کی ملاقات اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی معترف اٹلی کی چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھا نے کی پیش کش پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق اطالوی سفیر نے پنجاب میں عوامی فلاحی پراجیکٹس کو متاثر کن قرار دیا سیاحت،ٹیکسٹائل،لیدر،ماربل،کارپٹس اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے۔ مریم نوازشریف اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔مریم نوازشریف پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔ مریم نوازشریف تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ مریم نوازشریف پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا۔۔ اطالوی سفیر منفی امیج کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے۔ اطالوی سفیر باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔اطالوی سفیر ثقافت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔