امریکہ میں پاکستانی سفیرحسین حقانی نےکہا کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتےہی نیٹوکی سپلائی بحال کردی جائےگی۔

ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےحیسن حقانی کا کہنا تھا کہ نیٹو کی جانب سے پاکستانی حدود میں فضائی حملےکے بعد طورخم سرحد بند کردی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوجی اہلکاروں کی شہادت اورعوامی ردعمل کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی،جس سےنیٹوفورسزکی سپلائی بھی بند ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ اگرسپلائی بند نہ کی جاتی توسکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا تھا،تاہم سکیورٹی بہتر ہوتے ہی نیٹوکی سپلائی بحال کردی جائے گی۔ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستحکم حکومت چاہتا ہے، انتہا پسندی کے خاتمے کا فوجی نہیں سیاسی حل ہونا چاہیے،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عوام کوخوشحال بنانا ہوگا۔ حسین حقانی نےکہا کہ پاک فوج نے سوات اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن