پاک افغان طورخم بارڈرپرنیٹوکو سپلائی لائن آج تیسرے روز بھی بند، سرحدی حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان اور نیٹونے مشترکہ تحقیقات کا آغازکردیا ۔

خیبرایجنسی کی حدود میں واقع طورخم بارڈ کے راستے روزانہ تقریباً ایک ہزارٹرک ،گاڑیاں اورکنٹینرزنیٹو فورسز کیلئے مختلف سامان اور تیل  لے کرافغانستان جاتے ہیں ۔ تاہم تین روز قبل کرم ایجنسی میں نیٹو ہیلی کاپٹرزکی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اورتین اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاکستانی حکومت نے نیٹوکوسپلائی لائن بند کردی تھی ۔ یہ سپلائی تاحال بند ہے جس کے باعث ہزاروں گاڑیاں طورخم بارڈرپرکھڑی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی حکم جاری کیا گیا ہے کہ پشاورسے آنیوالی نیٹوکی گاڑیوں اورٹرکوں کو خیبرایجنسی داخل نہ ہونے  دیا جائے جس کے باعث نیٹوکے متعدد ٹرکوں کو تختہ بیگ کے علاقے میں روک لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سرحدی حدود کی خلاف ورزی پرپاکستان اور نیٹونے مشترکہ تحقیقات کا آغازکردیا ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...