ایکواڈور میں ُپرتشدد فسادات کے دوران آٹھ افراد ہلاک ، صدر رافیل کوئرا کی مخالفت اور حق میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایکواڈورمیں ُپرتشدد واقعات کا سلسلہ گزشتہ روز اس وقت شروع ہوا تھا جب حکومت نے فوج اور پولیس سمیت سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کردی ۔  اس فیصلے کے بعد پولیس کے ایک گروپ نے بغاوت کردی جبکہ فوج بدستور حکومت کے ساتھ ہے ۔ ادھر ملک بھر میں احتجاج کرنیوالے پولیس اہلکاروں اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں  ۔ دارالحکومت کیوٹو میں فوج نے دو پولیس افسران کو گولی ماردی جبکہ فائرنگ سےایک شہری بھی ہلاک ہوگیا ۔ ایک اورشہر میں صدر رافیل کوئرا کے حامیوں اور مخالفین میں تصادم سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں دو سو پچھتر کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پچاس کی حالت نازک ہے ۔ ادھر لاطینی امریکہ کے ممالک کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل جوز میگوئل انسولزا ایکواڈور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر رافیل کوئرا سے ملاقات کریں گے ۔ تنظیم نے صدر رافیل کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن