ہسپانوی کلب بارسلونا کے ارجنٹائنی سٹرائیکر لیونل میسی نے یورپیئن فٹبال مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا ہے

سٹار فٹبالر لیونل میسی کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔ انہوں نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے گزشتہ سیزن ميں چونتیس گول سکور کئے۔ انگلش کلب چیلسی کے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے سٹرائیکر ڈیڈئیر ڈروگبا اور اطالوی کلب یوڈینیس کے ڈی نتالے انتیس، انتیس گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی، ہالینڈ کے مارکو وین باسٹین، برازیل کے رونالڈو اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ، گولڈن بال اور فیفا پلئیر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ لیونل میسی یوئیفا چیمپئنز لیگ کے گزشتہ سیزن میں بھی ٹاپ سکورر رہے تھے لیکن حیران کن طور پر وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ میں ارجنٹائن کی طرف سے ایک بھی گول سکور نہ کر سکے۔ ان کی ٹیم کو کوارٹرفائنل میں جرمنی کے ہاتھوں چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن