نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ: سیالکوٹ سٹالینز اور راولپنڈی ریمز فائنل میں پہنچ گئیں

Oct 02, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (سپورٹس رپورٹر + ایجنسیاں) فیصل بنک نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز نے لاہور ایگلز جبکہ راولپنڈی ریمز نے پشاور پینتھرز کو شکست دےکر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔نےشنل سٹےڈےم پر گزشتہ روز کھےلے گئے پہلے سےمی فائنل مےں ٹاس جےت کر لاہور اےگلز نے پہلے کھےلنے کا فےصلہ کےا اور19.3اوورز مےں 167 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ اس کی جانب سے عمران فرحت 44 گےندوں پر11چوکوں اور اےک چھکے کی مدد سے73رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔توفےق عمر نے 20 گےندوں پر6چوکوں کی مدد سے33اور علی عظمت نے18رنز اسکور کئے ۔اظہر علی11اور وقاص احمد 10رنز بنا سکے ۔سےالکوٹ سٹالینز کی جانب سے کپتان شعےب ملک نے 30اور رانا نوےد الحسن نے23رنز دے کر دو دو وکٹےں حاصل کےں ۔جواب مےں سےالکوٹ سٹالینز نے مطلوبہ سکور 18.5 اوورز مےں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لےا۔ سےالکوٹ کا سٹارٹ بہتر نہےں تھا اور ان کے دو ا کھلاڑی 9 رنز پر آﺅٹ ہو گئے تھے تاہم اس کے بعد کپتان شعےب ملک اور شاہد ےوسف نے100رنز کی شراکت قائم کرکے مےچ کو اپنے حق مےں کےا ۔شعےب ملک نے 49گےندوں پر9چوکوں اور تےن چھکوں کی مدد سے88رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے انہےں مےن آف دی مےچ قرار دےا گےا ۔شاہد ےوسف نے 44گےندوں پر 49رنز بنائے۔ دونوں نے تےسری وکٹ پر86گےندوں پر127رنز کی شراکت قائم کی۔ شعےب ملک نے چھکا لگا کر اپنی ٹےم کو فتح ےاب کےا۔ گذشتہ روز ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی ریمز نے پشاور پینتھرز کو 77 رنز سے شکست دےکر فائنل میں جگہ بنائی۔ نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں راولپنڈی پہلے کھیلتے ہوئے 168 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ اویس ضیاءنے 18، نوید ملک نے 25، بابر نعیم نے 21، سہیل تنویر نے 26 رنز بنائے۔ پشاور کے زوہیب خان نے 3، نعمان حبیب اور نورالامین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور پینتھرز 91 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ رفعت اللہ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ باقی کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ عمر امین ارو حماد اعظم نے 3,3 رمیز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر امین مین آف دی میچ قرار پائے۔
مزیدخبریں