ڈینگی کے باعث آج مزید تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعدادبارہ ہوگئی

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کی شدت برقرار ہے اور آج صبح مزید تین افراد کی ہلاکتوں کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعدادبارہ ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک ایک سو سینتیس افراد ڈینگی کا شکار بن چکے ہیں۔ آج گنگا رام میں زیرعلاج ساندہ روڈکا رہائشی پچپن پیسنٹھ سالہ خورشید اورجی اورآرٹو کا رہائشی نوجوان سلیم دم توڑ گیاجبکہ میوہسپتال میں گوجرانولہ کی رہائشی خاتون سرور
بی بی بھی چل بسی۔ دوسری جانب مرض کی شدت کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متاثرین کی کل تعداد تیرہ ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ہسپتالوں میں رش کے باعث بستر کم پڑھ گئے ہیں اور مریضوں کی بڑی تعداد بے یارو مددگار پڑی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن