فلپائن میں سمندری طوفان نےتباہی مچادی،مٹی کےتودے گرنےاوربارشوں کےباعث ساٹھ افراد ہلاک جبکہ اکتیس لاپتہ ہوگئے۔

فلپائن کےشمالی علاقےمیں سمندری طوفان نالاگائی نےبڑےپیمانےپرتباہی مچادی ہے،ایک سوپچاس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی تیزہواؤں کےباعث مواصلات اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہےجبکہ مٹی کےتودے گرنےاوربارش کےباعث ہلاکتوں کےتعداد ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب امدادی کارکن متاثرہ علاقوں سےلوگوں کونکالنےکی کوشش کررہےہیں۔ طوفان سے اب تک ایک سوسینتیس ملین ڈالرکا نقصان ہوچکا ہےجبکہ دولاکھ افراداپنا گھربارچھوڑنےپرمجبورہوچکےہیں۔

ای پیپر دی نیشن