اسلام آباد میں مسلم لیگ نون خیبرایجنسی کے آرگنائزربادشاہ آفریدی اور سیکرٹری آرگنائزراکرام اللہ جان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ مشرف دورمیں بھی فاٹا کے علاقوں کی حلقہ بندیاں خاص نقطہ نظرسے کی گئیں جس سے شفاف انتخابات کا عمل متاثرہوا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فاٹاکی حساسیت کومدنظررکھتے ہوئے اورشفاف انتخابات کویقینی بنانے کےلیے حلقہ بندیاں اورووٹوں کے اندراج کے عمل کودرست رکھا جائے۔ صدیق الفاروق نے مزید کہا کہ آل پارٹیزکانفرنس میںپاس ہونے والی تیرہ نکاتی قرارداد کوفاٹا میں کامیاب بنانے کے لیے وہاں امن وامان کا قیام ضروری ہے۔