افغان حکام نےسابق صدربرہاالدین ربانی کےقاتلوں کو پاکستانی قراردے دیا۔

Oct 02, 2011 | 09:10

سفیر یاؤ جنگ
افغان حکام نےدعوی کیا ہےکہ ثبوت واضح کرتے ہیں کہ افغانستان میں امن کیلئے کام کرنےوالےسابق افغان صدربرہاالدین ربانی کےقاتل پاکستانی ہیں۔افغان حکومت کیجانب سےیہ الزام بھی عائد کیا گیا ہےکہ صدرربانی پرخودکش حملےکا منصوبہ کوئٹہ میں بنایاگیا۔افغان حکام کا کہنا ہےکہ سابق صدرکےقتل میں ملوث افراد کےنام اورپتےافغانستان میں پاکستان کےسفارتخانےکے حوالےکردیئے گئےہیں۔افغان حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ صدرکومارنےکی منصوبہ بندی کرنیوالاشخص ہمارے قبضے میں ہے۔واضح رہےکہ سابق افغان صدر برہاالدین ربانی گزشتہ ماہ بیس ستمبرکو خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئےتھے۔
مزیدخبریں