مسلم لیگ (ن) اور یونیفکیشن بلاک کی 20 خواتےن ارکان صوبائی اسمبلی ڈینگی سے بچاﺅ کا شعور اجاگر کرینگی

Oct 02, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن اور یونفیکیشن بلاک کی 20خواتین ارکان اسمبلی ڈینگی کنٹرول مہم کے سلسلے میں گھر گجر جا کر خواتین میں بچاﺅ کے لئے اقدامات کا شعور بیدار کریں گی۔ بیگم ذکیہ شاہنواز نے 10ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ غزالہ سعد اور نفیسہ امین ڈی ایچ اے‘ کینٹ ٹاﺅن، فرح دیبا‘ فریحہ نایاب، اقبال ٹاﺅن، صبا صادق‘ تسنیم صدیقی نشتر ٹاﺅن، کرن ڈار‘ سکینہ شاہین راوی ٹاﺅن، زمرد یاسمین‘ نگہت شیخ داتا گنج بخش ٹاﺅن، عارفہ خالد ‘ اسماءممدوٹ گلبرگ ٹاﺅن، عائشہ جاوید‘ نسیم لودھی سمن آباد ٹاﺅن، فرحانہ افضل‘ سائرہ حمید عزیز بھٹی ٹاﺅن، راحیلہ خادم حسین شالیمار ٹاﺅن، یاسمین خان اور شمسہ گوہر واہگہ ٹاﺅن میں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے حوالے سے شعور بیدار کریں گی۔
مزیدخبریں