کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹوں میں گذشتہ روز تیزی کا رجحان رہا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 115.12 پوائنٹس کے اضافے سے 15559.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 170 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 141 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 38 کھرب 98 ارب 95 کروڑ 23 لاکھ 21 ہزار 238 روپے سے بڑھ کر 39 کھرب 26 ارب 89 کروڑ 18 لاکھ 17 ہزار 72 روپے ہو گیا۔ اس طرح مجموعی مارکیٹ مالیت میں 27 ارب 93کروڑ 94لاکھ 95 ہزار 834 روپے کا اضافہ رہا۔ دریں اثناءایل ایس ای میں مجموعی طور پر 92 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 30 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 19 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 43 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 39.26 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4048.36 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 38 لاکھ 28 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔ گذشتہ روز 23 لاکھ 92 ہزار 400 حصص کا لین دین ہوا تھا۔
لاہور‘ کراچی کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی ‘ سرمایہ کاری کی مالیت 39 کھرب 26 ارب سے بڑھ گئی
Oct 02, 2012