کراچی (ثناءنیوز) سندھ ہائی کورٹ نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کیس میں نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین اور دو ارکان کی طرف سے غیر مشروط معافی مانگنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔کمیشن نے درآمد شدہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ پر عارضی انیٹی ڈمپنگ ڈیوٹی نافذ کی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔