ممبئی (آن لائن) ممبئی حملوں کے واحد گرفتار ملزم اجمل قصاب نے اپنے بچاﺅ کیلئے حکومت پاکستان سے دو مرتبہ قانونی مدد طلب کی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اجمل قصاب کی جانب سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کولکھے گئے خطوط کی کاپیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔