”پاکستانی ٹیم آج جیت کیلئے میدان میں اُترے، غلطی کی گنجائش نہیں“

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹرز نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف صرف اور صرف جیت کے لئے میدان میں اُترے۔ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ہونے والی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا نوید الحسن نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے ناموں سے بلا خوف خطر مضبوط حتمی سکواڈ تشکیل دیا جائے۔ شاہد آفریدی اگر فارم میں نہیں ہیں تو ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔ عمران نذیر اگر پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق نہیں کھیل سکتا تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں۔ قیصر عباس نے کہا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم جیت کے لئے میدان میں اُترے۔ ایوب ڈوگر نے کہا کہ اوپنرز کے علاوہ بلے بازوں کو لمبی اننگز کھیلنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن