سپرایٹ مرحلے کا آخری روز، آج مزید دو میچز کھےلے گئے

پہلا میچ پاکستان اور آسٹرےلےا، دوسرا بھارت اور جنوبی افرےقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
کولمبو (آئی این پی) چوتھے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپرایٹ مرحلے کے آخری روز آج (منگل کو) مزید دو میچز کھےلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستان اور آسٹرےلےا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور جنوبی افرےقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سری لنکا میں جاری میگا ایونٹ کا سپرایٹ مرحلہ (آج) منگل کو اختتام پذےر ہوگا۔آخری روز مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں مےچز رانا سنگھے پرےماداسا سٹےڈےم کولمبو مےں کھےلے جائےں گے۔گروپ اےف کا پہلا میچ پاکستان اورآسٹرےلےا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔گروپ ایف کا دوسرا میچ بھارت اور جنوبی افرےقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے کھیلاجائے گا۔ ایونٹ کا سیمی فائنلز 4 اور 5اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن