کراچی (اے ایف پی) پاکستانی حکام نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی بھیڑوں کو بیماری کے خدشے کے باعث نامناسب طریقے سے تلف کیا گیا۔ حکام نے اصرار کیا ہے کہ بھیڑوں کو عقائد اور طریقوں کے مطابق ذبح کیا گیا۔ عدالت نے ہفتے کے روز 21 ہزار آسٹریلوی بھیڑوں کو تلف کرنے کا کام روکنے کا حکم دیا تھا۔ ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ 7600بھیڑوں کو پہلے ہی تلف کر دیا گیا ہے لیکن انکی تلفی کے عمل میں نامناسب طریقہ بروئے کار نہیں لایا گیا۔کراچی کے ایک اخبار نے رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکام نے بھیڑوں کی تلفی کیلئے غیرتربیت یافتہ کارکن استعمال کئے، بھیڑوں کو خنجر گھونپ کر اور ڈنڈے مار مار کر تلف کیا گیا۔ بعض بھیڑوں کو زندہ دفن کر دیا گیا۔ کراچی کے اعلیٰ انتظامی افسر کا کہنا ہے کہ بھیڑوں کو ذبح کرنے کے بعد گہرے گڑھوں میں دفن کیا گیا۔