لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد سعید آج 2 اکتوبر کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہو رہے ہیں انکی ریٹائرمنٹ پرآج لاہور ہائیکورٹ میں الوداعی تقریب ہو گی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال فاضل جج کو رخصت کریں گے اور گلدستہ پیش کریں گے۔ تقریب میں دیگر ججز بھی شرکت کریں گے۔