گجرات (طفےل مےر سے) باوثوق ذرائع کے مطابق آمدہ انتخابات مےں مسلم لےگ (ق) کے مرکزی صدر و سےنیٹر چودھری شجاعت حسےن سےنٹ کی سےٹ سے استعفیٰ دے کر حلقہ اےن اے 105 سے الےکشن لڑےنگے اور وفاقی وزےر بجلی وپانی احمد مختار کو کسی دوسرے حلقہ مےں اےڈجسٹ کےا جائےگا، ڈپٹی وزےراعظم چودھری پروےز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 110 اور قومی اسمبلی کی سےٹ پر اٹک سے اس مرتبہ بھی الےکشن لڑنے کا فےصلہ کےا ہے مےاں برادران نے (ق) لےگ کے گرد گھےرا تنگ کرنے کےلئے حلقہ اےن اے 105 چودھری احمد سعےد کے سپرد کر دےا ہے جہاں وہ خود ےا کسی اور کے الےکشن لڑنے کا فےصلہ کرےنگے گجرات سٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 11 مےں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ابھی امےدوار کا فےصلہ نہےں ہو سکا، اس حلقہ سے مےاں عمران مسعود دو مرتبہ الےکشن ہارے اور عوام سے رابطے مےں نہ رہنے کی وجہ سے ان کی پوزےشن کوئی شاندار نہےں۔